AIU لندن طلباء کو ایک کامیاب کیریئر کی تعمیر میں کس طرح معاون ہوتا ہے؟
کیریئر سروسز
AIU لندن طلباء کے پیشہ ورانہ کیریئر کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتا ہے۔ طلباء کو مصروف عمل پیشہ ور اور حقیقی دنیا کے تعلق سے اپنے تجربات کا تبادلہ کرنے کے خواہاں فارغ التحصیل طلباء کے ساتھ ربط ضبط قائم کرنے کے مواقع پیش کیے جاتے ہیں۔ کیریئر سروسز کی ٹیم طلباء کو اپنے لئے جزء وقتی ملازمتیں، انٹرنشپ کے مقامات، اور سند یافتہ روزگار تلاش کرنے میں مدد کرے گی۔ ہم کیریئر کی منصوبہ بندی میں اعانت، مختصر کوائف پر نظر ثانی، فرضی انٹرویوز، اجتماعی ورکشاپس، کیریئر کے مواقع کے لئے مخصوص پروگرام اور فرداً فرداً پیشہ ورانہ کیریئر کے فروغ میں تعاون پیش کرتے ہیں تاکہ ہمارے طلباء کو اپنے اگلے کیریئر میں منتقل ہونے اور اس کی صراحت کرنے، اپنی تلاش ملازمت کو مزید بہتر بنانے اور اس کو حسب ضرورت بنانے کی تیاری میں مدد ملے۔
انٹرنشپس
AIU لندن تمام اہل طلباء کو تعلیمی اعتبار سے زیر نگرانی ماحول میں رہتے ہوئے گرانقدر عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انٹرنشپ پروگرام طلباء کو کام کی جگہ پر ان کے اعتماد اور اہلیت کو فروغ دینے میں مدد دینے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ انٹرنشپ کرنے سے طلباء کو ایسے نئے تصورات اور کیریئر کی راہوں کا سامنا ہوگا جس کے بارے میں انہوں نے پہلے سوچا بھی نہیں ہوگا۔ یونیورسٹی پورے لندن کی کاروباری برادری سے جامع روابط رکھتی ہے اور یہ طلباء کو اپنی دلچسپی والے شعبے میں انٹرنشپ کے حصول میں مدد کرنے کے لئے وقف ہے۔ کیریئرز سے متعلق شعبہ ہر طالب علم کے شانہ بشانہ کام کرے گا تاکہ ان کی ترغیبات پر گفتگو کی جائے اور انہیں ایک مناسب میزبان کمپنی میں ڈالا جائے۔