AIU لندن کا انتخاب کیوں کریں؟
آپ آج کے انتہائی مطلوب پیشہ ور شعبوں کے لئے صنعت پر مبنی معلومات فراہم کرنے کے لئے AIU کو زیر غور لاسکتے ہیں۔
AIU میں، ہمیں دنیا بھر سے آنے والے ایسے طلباء کے راغب ہونے پر انتہائی فخر ہے جو اپنے ذاتی اور پیشہ ورانہ خوابوں کو جلا بخشنے اور ان کے حصول میں تعاون کے لئے ایک معاون تعلیمی ماحول کے متلاشی ہوتے ہیں۔
لندن عالمی پیمانے کے غیر ملکی زر مبادلہ، اشتقاق اور بین الاقوامی روابط کے لئے دنیا کا سب سے بڑا بازار ہے۔ فارچون 500 کی دو تہائی سے زیادہ کارپوریشنوں کے صدر دفاتر یہاں پر واقع ہیں۔
یہ دنیا کے انتہائی وسیع المشرب شہروں میں سے ایک ہے، نیز یہاں کی5 7. ملین آبادی میں سے 30% غیر ملک میں پیدا ہونے والے افراد ہیں، جس میں 300 زبانیں بولنے والے 80 نسلی گروپ شامل ہیں، اور ریستوراں 70 سے زیادہ ممالک کے کھانے پیش کرتے ہیں۔
لندن فیشن، اندرونی تزئین اور ٹیکنالوجی کی ایجاد کے لئے بھی دنیا کے اہم ترین مراکز میں سے ایک ہے، نیز فلم کی تیاری کے بعد والی دنیا کی راجدھانی، بین الاقوامی تجارت اور بینکنگ کا مرکز، اور جزوی طور پر، اپنی جداگانہ ثقافت اور تاریخ کی بناء پر دنیا کا باعث کشش سیاحتی مقام ہے۔
وہ چند وجوہات جن کی وجہ سے ہماری یونیورسٹی ایسے ہزاروں متحرک پیشہ ور افراد کے لئے درست انتخاب ہے جو حقیقی دنیا، طرز معاش پر مرتکز تعلیم کے ساتھ اپنے تعلیمی استناد میں اضافہ کرنے کے خواہاں ہیں، درج ذیل ہیں ۔

علاقائی سطح پر الحاق یافتہ اعلی تعلیم کا ادارہ
امریکن انٹرکانٹیننٹل یونیورسٹی ایسوسی ایٹ، بیچلر اور ماسٹر کی ڈگریاں عطا کرنے کے لئے سدرن ایسوسی ایشن آف کالجز اینڈ اسکولز کے کمیشن برائے کالجز سے الحاق یافتہ ہے۔ امریکن انٹرکانٹیننٹل یونیورسٹی کے الحاق کے بارے میں سوالات پوچھنے کے لئے 1866 سدرن لین، ڈیکیٹر، جارجیا 30033-4097 کے پتے پر کمیشن برائے کالجز سے رابطہ کریں یا 404-679-4500 پر کال کریں۔ کمیشن سے صرف اسی صورت میں رابطہ کیا جائے جب کوئی ایسا ثبوت موجود ہو جو کسی ادارے کے کسی تقاضے یا معیار کی مخصوص عدم تعمیل کے ضمن میں معاون معلوم پڑتا ہو۔
اس ظلی الحاق میں یونیورسٹی کے درج ذیل برانچ کیمپس شامل ہیں: AIU بکہیڈ؛ AIU ڈن ووڈی؛ AIU ساؤتھ فلوریڈا؛ AIU لندن؛ AIU ہوسٹن؛ AIU لاس اینجلس اور AIU آن لائن (جس کی اساس الینوائس میں ہے)۔
AIU لندن کا دوہرا الحاق
AIU لندن امریکن انٹرکانٹیننٹل یونیورسٹی، اٹلانٹا، جارجیا کا برانچ کیمپس ہے۔ مریکن انٹرکانٹیننٹل یونیورسٹی ایسوسی ایٹ، بیچلر اور ماسٹر کی ڈگریاں عطا کرنے کے لئے سدرن ایسوسی ایشن آف کالجز اینڈ اسکولز کے کمیشن برائے کالجز سے الحاق یافتہ ہے۔ اس ظلی الحاق میں AIU لندن سمیت، یونیورسٹی کے تمام منظور شدہ برانچ کیمپس شامل ہیں۔
AIU لندن کے پروگرامز لندن ساؤتھ بینک یونیورسٹی کے ذریعہ مملکت متحدہ میں جواز یافتہ ہیں۔ فی الحال، AIU لندن کے طلباء فیشن ڈیزائن، فیشن مارکیٹنگ، فیشن ڈیزائن مع مارکیٹنگ، اندرونی تزئیں، میڈیا پروڈکشن، اور ویژوئل کمیونیکیشن اور انٹرنیشنل بزنس میں BA (آنرز) میں لندن ساؤتھ بینک یونیورسٹی کے توسط سے برطانوی BFA (آنرز) کے ایوارڈز حاصل کرنے کے لئے اندراج کروانے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
داخلی معلومات فراہم کرنے والے تجربہ کار معلمین
AIU میں، آپ کو اپنے شعبہ تدریس میں حقیقی دنیا کے تجربے کے حامل معلمین پڑھائیں گے۔ وہ اپنی ذخیرہ کردہ معلومات کا تبادلہ کریں گے اور مربوط، بامعنی تعاون پیش کریں گے تاکہ آپ اپنے مستقبل پر توجہ مرکوز کریں اور اپنی سند یافتگی کے بعد اپنے کیریئر کے لئے منصوبے بنائیں۔
صنعت پر مبنی ڈگری پروگرامز
AIU آج کی حقیقی دنیا میں عملی اور قابل اطلاق ہونے کے لئے اپنے ڈگری پروگراموں اور نصاب کے مندرجات کی خاکہ بندی کرتا ہے۔ ایسی اہلیتوں اور حتمی نوعیت کی معلومات کےفروغ پر زور دیا جاتا ہے جو آپ کے پسندیدہ پیشہ ورانہ شعبے کو آگے بڑھانے میں مفید ہوں گے۔
تعلیم کے تئیں ایک تجرباتی طریقہ
ہمیں یقین ہے کہ حقیقی دنیا میں بامعنی بننے کے لئے، تعلیم کا اپنی افادیت کے ضمن میں عملی ہونا ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ AIU ایسی معلومات، اہلیتوں اور تجربات کے تئیں طلباء کی سمجھ بوجھ پر زور ڈالتا ہے جو ان کے پسندیدہ شعبوں میں مصروف عمل پیشہ ور افراد کی حیثیت سے ان سے متوقع ہوگی۔
ہم آہنگ تعلیمی اختیار
AIU میں، ہمیں معلوم ہے کہ طلباء کے سامنے مسابقت طلب نظام الاوقات اور ملازمتیں، کنبوں اور معاشرتی جوابدہی جیسی حقیقی دنیا کی ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ اسی وجہ سے ہم طلباء کو آن لائن نصابات کے ساتھ کیمپس میں ہی سہولت کے اعتبار سے مشترکہ کلاسوں کے اختیارات پیش کرتے ہیں۔ اس "ہم آہنگ آموزش" کے اختیارات صنعت پر مبنی ڈگری کے ساتھ اپنی حالیہ معلومات، اہلیتوں اور استناد کی شروعات کرنے، جاری رکھنے یا آگے بڑھانے کے خواہاں طلباء کے سامنے نئی ذمہ داریوں کی ایک دنیا کے در کھولتا ہے۔
آج کے انتہائی مطلوب شعبوں میں ڈگری پروگرامز
Aبازار ملازمت کی ترقی کے ساتھ ساتھ، AIU کاروبار، اندرونی تزئین، فیشن مارکیٹنگ اور ڈیزائن، میڈیا پروڈکشن اورویژوئل کمیونیکیشن کے انتہائی مطلوب شعبوں میں نصاب فروغ دیتا رہے گا۔
کامیاب طلباء کی ایک تاریخ
ہماری یونیورسٹی کو اپنے سندیافتگان کی ستائشوں اور پورے بین الاقوامی کاروباری معاشرے میں اپنے فارغ التحصیل طلباء کی حصولیابیوں پر فخر ہے۔
طالب علم کی کامیابی کے لئے ٹیم پر مبنی طریقہ کار
مشیروں کی طرف سے فرداً فرداً تعلیمی رہنمائی سے لے کر ٹیوشن کی منصوبہ بندی اور کیریئر کے فروغ میں تعاون تک، AIU کے طلباء اور فارغ التحصیل طلباء اپنی حتمی طمانیت، کامیابی اور حصولیابی کے تئیں ذاتی عہد بستگی سے استفادہ کرتے ہیں۔
ٹکنالوجی کے اعتبار سے ترقی یافتہ تعلیمی ماحول
AIU کے طلباء معلومات تک رسائی حاصل کرنے، ای میل چیک کرنے، اور درسی ساتھیوں و معلمین کے ساتھ مواصلت کرنے کے لئے یونیورسٹی کے نیٹ ورک سے محفوظ انداز میں رابطہ کرتے ہیں۔
تجربہ پر مبنی ٹیوشن کی منصوبہ بندی اور مالی امداد کا شعبہ
طلباء کو اپنی تعلیم کے لئے معاوضہ ادا کرنے کی خاطر بہت سارے اختیارات کا پتہ لگانے میں ان کی مدد کے لئے مالی امداد سے متعلق مشیر دستیاب ہیں۔ AIU میں تمام طلباء کے لئے تجربہ پر مبنی ٹیوشن کی منصوبہ بندی میں تعاون بھی دستیاب ہے۔